جی این این سوشل

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے ، امدادی ادارے نے اپرچترل میں 30 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ۔

صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق ہلاکتیں ، چارسدہ ، کرک، ٹانک، ملاکنڈ، لوئراپر، چترال، لوئر دیر ، باجوڑ، بونیر، شانگلہ اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں واقع ہوئیں۔

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے ، امدادی ادارے نے اپرچترل میں 30 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

PDMA نے علاقے میں متاثرہ افراد کو ضروری سامان تقسیم کیا جس میں کمبلیں ، کیمپس، بسترے ، مچھردانیاں اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔

ہنگامی امدادی ادارے کاکنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی قدرتی آفت کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

دنیا

بنگلہ دیش کے صدر کا خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم

خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا ،78 سالہ خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش کے صدر کا خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم  دیدیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا ،78 سالہ خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ ہیں ۔

وہ 1991 میں بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز اپنے شوہر ضیاء الرحمن کے قتل کے بعد ہوا، جو 1977 سے 1981 تک بنگلہ دیش کے صدر رہے اور 1978 میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔

خالدہ ضیاء کو متعدد صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور وہ اکثر طبی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک سفر کرتی رہی ہیں۔ 2018 میں، انہیں بدعنوانی کی سزا کے بعد جیل بھیج دیا گیا، وہ 2001 سے 2006 تک بھی وزیر اعظم رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، وفاقی وزیر توانائی

امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلےپر منتقل کیا جائے گا، پاور ڈویژن اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی قیمتوں کو کم کریں گے، ایم کیو ایم وفد کو بجلی کی زیادہ قیمتوں پر تحفظات تھے،ایم کیو ایم وفد کو ساری صورتحال پر بریفنگ دی ہے،گوہر اعجاز کو کیپسٹی پیمنٹس کے معاملے کا پتہ ہی نہیں ہے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ کام کررہی ہے، پاور سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں، آئی پی پیز یا نو آئی پی پیز؟حکومت کا پورا ارادہ ہے کہ بجلی قیمتیں کم کرنی ہیں، دھرنے اور پریس کانفرنس کی بجائے سنجیدہ کام کرنا ہے، قانونی پیچیدگیاں بھی ہیں، تمام امورکا تفصیلی جائزہ لےرہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے گوہر اعجاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوہراعجاز اپنی سپریم کورٹ بھی بنا لیں، تواُن کی کسی کو سجھ نہیں آئے گی،2018 کے بعد روپے کی قدر گرنا، شرح سود میں اضافہ کیپسٹی پیمنٹس کی وجہ ہے، چین اورپاکستان نے کوئلے کے پلانٹس کو مقامی کوئلے میں تبدیلی پر اتفاق رائے کیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کو پاورسیکٹرمیں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ہے، وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلےپر منتقل کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے۔    

ہفتے والے دن بھی  سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll