امریکا بنگلہ دیش کی صورتحال کا محتاط جائزہ لے رہا ہے اور عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے، میتھو ملر


امریکا نے بنگلہ دیش میں حالیہ پرتشدد صورتحال اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
شیخ حسینہ واجد نے جولائی کے اوائل سے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اتوار کو سول نافرمانی کی تحریک کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً 100 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں جاری پرتشدد مظاہروں میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد، حسینہ واجد نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا اور بھارت روانہ ہو گئیں۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف قمرالزمان نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا بنگلہ دیش کی صورتحال کا محتاط جائزہ لے رہا ہے اور عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں اور تمام فریقین سے پرامن رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اقتدار کی منتقلی جمہوری، اجتماعی اور بنگلہ دیشی قوانین کے مطابق ہونی چاہیئے۔"
میتھو ملر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا بنگلہ دیش میں پیاروں کو کھودینے والوں سے دلی تعزیت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں کو پناہ دینے جیسے اقدامات کیے جسے امریکا کی جانب سے سراہا گیا۔

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 14 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 18 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 14 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 14 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 17 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 14 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 17 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 18 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 14 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 16 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 14 hours ago










