گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے


ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
گلیشیئر پگھلنے سے گلگت کے علاقے رحیم آباد کے برساتی نالے میں سیلاب آ گیا جس سے زرعی زمینیں زیر آب آ گئیں۔ استور میں پرشینگ کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب سے کئی مکانات، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔
جگلوٹ گورو نالے میں شدید طغیانی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ہے تاہم دریائے ہنزہ نگر میں شدید سیلابی صورتحال سے گلگت شہر کے مضافاتی علاقے فیض آباد میں دریائی کٹاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ دریائے چترال میں بھی گلیشیئرز پگھلنے سے اونچے درجے کا سیلاب ہے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔
روہڑی کینال میں پڑنے والے 150 فٹ شگاف کو پر کرنے کا کام جاری ہے۔ کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں بارش سے گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی آگئی ہے۔ سیلابی ریلوں سے تحصیل جوہی کی 5 یونین کونسل متاثر ہوگئیں جبکہ فریدہ آباد کے 65 سے زائد دیہات کا جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
بارش کا پانی منچھر جھیل میں داخل ہونے سے جھیل میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ خیرپور میں بارش سے کپاس کھجور اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان کے 25 سے زائد اضلاع میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ شاہی واہ کینال میں پڑنے والا شگاف پُر نہیں کیا جا سکا، دریائے ناڑی بینک میں شگاف سے متعدد علاقے زیر آب آگئے اور سیلاب سے کچے مکان گرگئے۔
جھل مگسی، قلات، خضدار، سبی، کوہلو، ژوب، شیرانی اور زیارت میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے سے رابطہ سڑکیں متاثر اور مکانات گرنے سے لوگ بے گھر ہوگئے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے تاہم پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پچھلے دو ماہ کے دوران مون سون بارشوں کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔
100 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ 180 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن پر بارشوں کے باعث 15 روز سے ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آئندہ ماہ ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 14 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 16 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 15 hours ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 14 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 10 hours ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 16 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 10 hours ago

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 16 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 14 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 15 hours ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 15 hours ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 15 hours ago





.jpg&w=3840&q=75)



