مظاہرین نے ہوٹل میں آگ لگانے کے لیے آتش گیر مواد پھینکا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی


ڈھاکہ: بنگلادیش میں جاری سیاسی بے چینی کے دوران ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مشتعل مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے جیسور شہر کے جنرل سیکرٹری شاہین چکلدار کے ایک ہوٹل کو آگ لگا دی۔ اس واقعے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہو گئے اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یہ ہوٹل بنگلادیش عوامی لیگ کے جیسور شہر کے جنرل سیکرٹری شاہین چکلدار کا تھا۔ یہ حملہ ملک میں گزشتہ روز طلبہ تحریک کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ اور فوجی حکومت کے قیام کے بعد ہوا۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے اس دور میں حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم، چیف جسٹس، عوامی لیگ کے رہنماؤں اور ان کی املاک پر حملوں اور لوٹ مار کی متعدد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے ہوٹل میں آگ لگانے کے لیے آتش گیر مواد پھینکا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔زیادہ تر اموات دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 200 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 24 افراد جاں بحق ہو گئے اور 150 سے زائد زیر علاج ہیں۔متاثرین میں ایک انڈونیشیائی شہری بھی شامل ہے۔ہجوم نے ہوٹل میں لوٹ مار بھی کی جس کے نتیجے میں کچھ افراد آگ میں پھنس گئے۔
فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لیے 12 گھنٹے کی کوشش کی لیکن اس دوران پورے ہوٹل میں دھواں بھر گیا تھا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں طلبا تحریک کے نتیجے میں گزشتہ روز حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت چلی گئیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 11 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل





