پولیس نے صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 33 ہزار 845 ملزمان کو گرفتار کیا


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ صوبے بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ہزاروں مقدمات درج کیے اور ہزاروں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری کے 63 ہزار 137 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 33 ہزار 845 ملزمان کو گرفتار کیا۔ بجلی چوری کے 39 ہزار 300 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل ہوئے۔
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5295 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکیلے 18479 مقدمات درج کیے گئے اور 18250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات کے چالان کی شرح کو مزید بہتر بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں سے ریکوری کے لیے لیسکو اور متعلقہ افسران کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔بجلی چوری سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ ملک کی ترقی میں بھی رکاوٹ ہے۔ حکومت کی یہ کوشش بجلی چوری کو روکنے اور قومی دولت کو بچانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 دن قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 دن قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 10 گھنٹے قبل











