لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) کا کہنا ہے کہ بد عنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سرب بڑی رکاوٹ ہے، نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے،جو کرے گا وہ بھرے گا۔

بدعنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر موثر انداز سے مقدمات کی پیروی کرنے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے پر غور کیا گیا۔ موجودہ قیادت کے دور میں نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی میں ماضی کے 17سالہ دور کی نسبت713فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ نیب لاہور نے گذشتہ 4 سال کے عرصہ میں بدعنوان عناصر سے تقریبا 74 ارب بلاواسطہ و بلواسطہ برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ساز کامیابی ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمز (CITs) کے ہمراہ میگا کرپشن کے مقدمات جن میں ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس، چوہدری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات، ایم این اے خسرو بختیار و ایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات، سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف جاری تحقیقات، ایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات، لاثانی چکس اینڈ آئل کمپنیزکیخلاف انکوائری، ڈی آئی جی اکبر ناصر اور ایڈیشنل آئی جی علی عامر کیخلاف جاری تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی (DPGA) کے علاوہ نیب لاہور کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران چیئر مین نیب نے کہا کہ معزز عدالتوں کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور تمام مقدمات کو مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے تفتیشی آفیسران و پراسیکیوٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا باہمی ربط کو مذید موثر بنائیں اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر تمام مقدمات کیسائنسی بنیادوں پر تحقیقات مکمل کی جائیں جبکہ گواہوں کی کم سے کم تعداد رکھی جائے تاکہ مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور بدعنوان عناصر سے قانون کیمطابق قوم کی لوٹی ہوئی رقوم کی برآمدگی ممکن ہوسکے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ان لوگوں سے بھی قومی دولت لوٹنے کا پوچھا جن کو بلانا مہال نظر آتا تھا۔ نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے اب جو کرے گا وہ بھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے جسکے آفیسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح سمجھ کر اپنے قومی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ کوئی دباؤ، دھمکی، پریشر اور بے بنیاد الزام تراشی نیب کو مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ نیب نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرتا ہے۔
چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ سچ کو سچ کہنا آج مشکل ترین کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور و دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کے کام کی تعریف کی ہے۔ نیب موجودہ وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ہم نیب کی کارکردگی میں مزیدبہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب لاہور کی کارکردگی کا انتہائی اہم کردار ہے۔

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 9 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 11 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 11 گھنٹے قبل





