ملک کے صدر کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں طلبہ قیادت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی
ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے بعد ایک تاریخی فیصلہ میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ملک میں شیخ حسینہ کے اقتدار سے دستبردار ہونے کے بعد نئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے صدر کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں طلبہ قیادت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور مستقبل کے لیے ممکنہ حل پر بات چیت کی گئی۔ اس اجلاس میں محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا فیصلہ یکجہتی سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی طلبہ کی جانب سے محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ طلبہ قیادت نے اس حوالے سے فوجی حکام سے بھی ملاقات کی تھی اور اپنا موقف پیش کیا تھا۔ محمد یونس کے ترجمان نے بھی طلبہ کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔
محمد یونس کے سربراہ بننے کے بعد عبوری حکومت کے باقی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- ایک دن قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 12 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 12 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 12 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 19 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 20 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل