ڈیجیٹلائزیشن ویژن کے تحت معیشت اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کیاجا رہا ہے ، شزہ فاطمہ
انہوں نے کہا کہ ملک میں اطلاعاتی ومواصلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں


انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹلائزیشن ویژن کے تحت معیشت، گورننس اور معاشرے کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اطلاعاتی ومواصلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت قومی آئی ٹی پالیسی پر کام کررہی ہے جس کا مقصد اس شعبے میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے کاروبار کو آسان بنانا اور ٹیکسوں میں رعایت دینا ہے۔
وزیرمملکت نے کہا ملک میں اسی فیصد سے زائد علاقے میں ٹیلی فونک خدمات کی فراہمی کا قابل قدر ہدف حاصل کرلیا گیا ہے اور اس وقت فون صارفین کی تعداد انیس کروڑ ہوچکی ہے۔

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 3 گھنٹے قبل

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل

صیہونی فورسز کی غزہ پربربریت جاری، مزید 78 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- 38 منٹ قبل

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھر میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون سروس جزوی معطل
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام،نواسہ رسول کی قربانی مشعلِ راہ قرار
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں منہدم عمارت سے مزید 4 لاشیں برآمد، اموات 25 ہوگئیں
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 2 گھنٹے قبل