امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے، ضلعی انتظامیہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت کی درخواست دے رکھی تھی جسے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مسترد کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔
درخواست مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 13 اگست کو جلسے سے روک دیا گیا ہے، جس کا مجھے افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، غریب ورکر کی پریشانی نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہوں جس نے بچوں کی جیل کاٹی، ہری پور جیل میں تیسری اور چوتھی جماعت کے بچوں کو پڑھایا کرتا تھا۔ میں نے باچا خان، ولی خان، ظہور الہٰی، شورش کاشمیری، خواجہ صفدر، خواجہ رفیق اور بزنجو کے ساتھ اپنی سیاست کا آغاز کیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا جشن آزادی کے جلسے کی منسوخی پر ویڈیو پیغامhttps://t.co/3xevmlOlJ4 pic.twitter.com/iomgdYzwfW
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 8, 2024
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ ماں کا جنازہ پڑھتے ساتھ ہی مجھے سات سال قید ہوئی، میں دبا نہیں میں جھکا نہیں میں بکا نہیں، میں نے راولپنڈی کی بیٹیوں کیلئے سات تعلیمی ادارے بنائے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری زندگی میں سب سے تکلیف دہ لمحہ یہ تھا کہ مجھے 40 دن کیلئے اٹھا لیا گیا، مجھے معلوم نہیں کہ وہ جگہ کہاں تھی جہاں 40 دن مجھے رکھا گیا لیکن میں نے کسی کے خلاف تحریر نہیں دی، ویڈیو آڈیو بیان نہیں دیا، کسی کی بیگم کے خلاف بیان نہیں دیا اور پریس کانفرنس بھی میں نے اپنی مرضی سے کی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل






