ئندہ سال کیلئے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے، شہبا زشریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئندہ سال کیلئے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے۔
کراچی میں بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئندہ سال کیلئے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے، 7 ارب ڈالر کا ہدف مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں، ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت مواقع ہیں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات و ترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے، ہر سال ایک ہزار گریجویٹس کو زرعی تربیت کیلئے چین بھجوایا جائے گا، ہمیں زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پرتوجہ دینا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، 40 سال بعد پاکستان نے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے، وقت آگیا ہے کرکٹ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 6 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago





