شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کا اجلاس ، بل گیٹس کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت
اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع چکوال سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اہم جائزہ اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس اور صدر گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلیئاس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ وزیراعظم کی قیادت میں چاروں صوبائی حکومتیں ، حکومت گلگت بلتستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم کیا۔ تمام وفاقی اکائیوں نے انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے آہنی عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے پاکستان میں صحت کی دیکھ بال کے نظام خصوصاً انسداد پولیو کے لئے غیر معمولی مدد اور تعاون پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو کے حوالے سے حکومت کے دیگر شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کی پولیو کے خاتمے کے لیے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے 2025 تک اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاکستان میں ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں دی جائیں۔انہوں نے تاکید کی کہ ایسے علاقے جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے ؛ نئے پولیو کیسز کا سامنے آنا تشویش ناک ہے تاہم صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے تعاون سے پولیو جیسی موزی بیماری کو شکست دیں گے۔
گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے انسداد پولیو کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی شرح میں اضافے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 40 لاکھ بچوں کو ان- ایکٹیویٹڈ پولیو وائرس ویکسین( آئی پی وی) دینے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔
اجلاس کو انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع چکوال سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت کوئیٹہ اور کراچی ڈویژنز پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے بڑے مراکز ہیں۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے نگرانی کا نظام بہتر کیا گیا ہے ؛ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ستمبر، اکتوبر اور دسمبر 2024 میں پولیو ویکسین کی ملک گیر مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت, وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر عائشہ رضا فاروق ، سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر ندیم محبوب اور نیشنل کوارڈینیٹر برائے انسداد پولیو محمد انوار الحق، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس ،انسداد پولیو کے بین الاقوامی شراکت داروں اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 10 minutes ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago








