جی این این سوشل

کھیل

قومی اسمبلی کی پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو بڑے سول ایوارڈ دینے کی سفارش

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی کی پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو بڑے سول ایوارڈ دینے کی سفارش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے سب سے بڑے سول ایوار ڈ کی سفار ش کی گئی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ، قرارداد میں حکومت کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کی تجویز دی گئی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف عمرایوب کی طرف سے بھی ارشد ندیم کوطلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔

بعدازاں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار

سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ

گورنز سندھ  نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا  کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میں اسی چھٹی کیلئے وزیر اعظم کو بھی خظ لکھوں گا  وہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔

 گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج علما کرام کا اجلاس بھی تھا یہ  ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دنوں لوگ عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اگر باقی تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی ہونی چاہیے۔

گورنز سندھ  نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسولؐ کی دل آزاری ہو اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا، آپ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں کامران ٹیسوری سے سیکھیں گے ان کا گورنرشپ میں لیڈ رول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll