Advertisement

لاہور ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں مکمل

ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچيں گے، قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ بے قرار ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 11 2024، 6:24 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں مکمل


لاہور ائیرپورٹ پر فخر پاکستان ارشد ندیم کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ائیرپورٹ پر مداحوں کا جمِ غفیر اُمڈ آیا۔

اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کا طیارہ کچھ دیر بعد لاہور میں لینڈ کرے گا۔

پرواز ٹی کے 714 رات ایک بجکر 18 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کرےگی۔

ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچيں گے، قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ بے قرار ہیں۔

وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

Advertisement