جی این این سوشل

پاکستان

زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے ، احسن اقبال

پوری دنیا میں پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دیاجاسکےاحسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے پالیسی میں تسلسل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے ، احسن اقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت کے اہم کردار پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے ۔

وہ آج (اتوار) لاہور میں ہونے والی سولہویں بین الاقوامی خوراک ، مہمان نوازی اور مشروبات کی صنعتی نمائش اورکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی میں پیش کرنے میں اس نمائش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ کے برآمدات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا احسن اقبال نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ پوری دنیا میں پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دیاجاسکے۔احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے پالیسی میں تسلسل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا

ان میں کینسر کے ایسے مریض بھی شامل تھے جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ ان کے ساتھ ان کے 155 اہل خانہ اور 142 بچے بھی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایک فوری انسانی امدادی اقدام کے تحت غزہ کی پٹی سے 97 شدید زخمی افراد اور مریضوں کو نکال کر ابوظہبی پہنچایا ہے۔

ان میں کینسر کے ایسے مریض بھی شامل تھے جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ ان کے ساتھ ان کے 155 اہل خانہ اور 142 بچے بھی تھے۔ یہ افراد ریمون ہوائی اڈے (اسرائیل) سے کریم ابو سالم کراسنگ کے راستے ابوظہبی لائے گئے تاکہ انہیں ضروری طبی علاج فراہم کیا جا سکے۔

وام کے مطابق اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت، ریم بنت ابراہیم ال ہاشمی نے کہا کہ یہ پرواز ریمون ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی دوسری پرواز ہے جو زخمی فلسطینیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے ، زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو نکالنے کا یہ نیا اقدام پٹی میں موجود تباہ کن حالات کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس انسانی المیے کو کم کرنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے غزہ کی پٹی سے بیمار اور زخمی افراد کو نکالنے میں مدد کی تاکہ انہیں فوری طور پر ضروری علاج کی سہولت مل سکے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اور اس طرح مزید لوگوں کے لیے مزید انخلا ممکن ہو سکے گا۔اس بحران کے آغاز سے ہی، متحدہ عرب امارات نے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو بڑھانے اور موجودہ نازک حالات میں ان کی حمایت کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کی ہیں۔اس سلسلے میں، متحدہ عرب امارات نے پچھلے اقدامات کے تحت 1,655 مریضوں کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ نکالا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ

پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت خزانہ کا  مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی   پنشن بڑھانے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

 ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع  کے مطابق   انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں  گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔  

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے  ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران   انور ابراہیم  وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے  ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔  

یاد رہے  ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔     

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll