جی این این سوشل

کھیل

28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد 

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا   انعقاد 
28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد 

کراچی: رائل پام گالف کلب کے احمد بیگ نے 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا جب کہ مرگلہ گرینز گالف کلب کے محمد شبیر پروفیشنل کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے۔ چار روزہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ کے انعقاد پر پاکستان نیوی، کراچی گالف کلب اسٹاف اور منتظمین کی انتھک کوششوں کو سراہا اور  فاتحین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کھیل کے اعلیٰ معیار کی بھی تعریف کی جو گالف کے شرکاء کے لیے دلچسپ اور معیاری تفریح ​​ثابت ہوئی۔ انھوں نے گالف کے کھیل اور چیمپئن شپ کے انعقاد میں معاونت کرنے والے اسپانسرز اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مقابلے کے میچز پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، ایمیچرز، سینئر ایمیچرز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئر کیٹیگریز میں منعقد ہوئے۔ پروفیشنلز کے علاوہ، محمد طارق نے سینئر پروفیشنل کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا جبکہ ماسٹر محمد اشس جونیئر پرو کیٹیگری میں چیمپئن قرار پائے۔ امیچرز کیٹیگری میں، عمر خالد مجموعی فاتح رہے جب کہ محمد ضیاء حئی نے نیٹ ونر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ محمد قاسم کو 'ہول ان ون'(Hole In One) اسکور کرنے پر ٹویوٹا فارچیونر کا خصوصی انعام دیا گیا۔

اس پر وقار تقریب میں ملک بھر سے 600 سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں بڑی تعداد میں معززین، اسپانسرز، میڈیا نمائندگان اور تجربہ کار گالفرز نے شرکت کی۔

تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا  مبینہ تشدد

پولیس حکام  کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے  پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح  مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے  اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔

یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر  شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا  ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll