بنگلادیشی کھلاڑی آج آرام کریں گے اور 14 اگست سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گے


لاہور : بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو سخت سکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ایک نجی ہوٹل میں منتقل کیا گیا۔
شیڈول کے مطابق، بنگلادیشی کھلاڑی آج آرام کریں گے اور 14 اگست سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ تین روزہ پریکٹس سیشن کے بعد، ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
بنگلادیشی ٹیم میں شامل معروف کرکٹ کھلاڑی شکیب الحسن بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ شکیب الحسن بنگلادیش عوامی لیگ کے رکن پارلیمان بھی ہیں۔ بنگلادیش میں جاری سیاسی کشمکش کے دوران وہ کینیڈا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف تھے اور وہیں سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت اور کابینہ کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ شکیب الحسن بھی اس حکومت کے رکن پارلیمان ہیں جس کی وجہ سے ان کی پاکستان آمد پر بھی سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔
بنگلادیشی ٹیم کو اصل میں 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن بنگلادیش میں جاری سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کو پہلے بھیجنے کی دعوت دی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان پہلے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 37 منٹ قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 2 منٹ قبل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 3 منٹ قبل

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 4 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 3 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل