بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر منفرد انداز میں مبارکباد
سونم باجوہ نے پنجابی میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ "ودھائیاں، مبارکاں" ، آپ اس کے مستحق تھے


پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے لیے ہرطرف سے تہنیتی پیغامات آرہے ہیں،مبارک باد دینے والوں میں معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی شامل ہیں ۔
بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکریہ ادا کرنے کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں پر بھی شکریہ اداکیاتھا،ارشد ندیم کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پنجابی میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ "ودھائیاں، مبارکاں" ، آپ اس کے مستحق تھے۔

واضح رہے کہ ارشدندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایاہے ،انہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا،اس کے علاوہ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل




