تجارت
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری
سونا فی تولہ 1200 روپےکے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اب فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر بڑھ کر 2458 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں۔ عالمی سطح پر معاشی عدم یقینی اور جنگ کے خطرے کی وجہ سے سونے کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔
پاکستان
ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
یاد رہے ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔
تفریح
لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا
پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا اور 900 کلو میٹر سڑکوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔
یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت اور تعلیم میں رابطوں کے لیے استعمال کی جائے گی، خیبرپختونخوا کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفرا اسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر روڈ مینٹیننس اور ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے