پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمد وقاص جنجوعہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا


تحریک انصاف کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کےانٹر نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔
دوران سماعت احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل نے اپنے دلائل میں بتایا کہ احمد وقاص کو گھر سے اٹھایا گیا اور کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کا بعد میں علم ہوا۔ 2 روز حبس بے جا میں رکھا گیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ کوئی میڈیا سے ہیں؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میڈیا سے نہیں،پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عدالت میں کیس کیا تو مقدمے کا علم ہوا اور احمد وقاص سے متعلق بھی معلوم ہوا۔ رؤف حسن اور دیگر کے ہمراہ گرفتاری ڈالی گئی۔ رؤف حسن ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ 300 گرام بارود برآمد کرنا ہے،کلاشنکوف برآمد کرنا ہے۔ استدعا ہے کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago







