پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ایشین روئنگ انڈور چیمپئن شپ میں پانچ سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کردی


پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ایشین روئنگ انڈور چیمپئن شپ میں نو میڈلز حاصل کر لیے، کھلاڑیوں نے پانچ سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کردی۔
وطن عزیز کیلئے خوشیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کھیلوں کے میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے چار کھلاڑیوں نے ملائشیا میں ہونے والی ایشین روئنگ چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور نو میڈلز اپنے نام کیے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے عبد الرحمٰن نے دو گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہیلے کالج کے زرک خان نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے گوہر ایوب نے سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اقرا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، عبد الرحمٰن کو ٹورنامنٹ میں بیسٹ ٹائم پلئیر قرار دیا گیا۔
وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کہتے ہیں کھلاڑیوں نے ادارے اور ملک کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شعبہ سپورٹس کے کوچ اور کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی ہے۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 2 hours ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 hours ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 3 hours ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago






