اس واقعے کی وجہ زمین کا تنازع اور سابقہ مقدمات ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس


سیالکوٹ: سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں سگنال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، 42 سالہ محمد جاوید اپنی اہلیہ 39 سالہ رقیہ اور بیٹیوں 15 سالہ فاطمہ اور 26 سالہ ارم کے ہمراہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب مبینہ طور پر اعجاز اور محمد شہزاد نامی افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں جاوید، رقیہ، ارم اور فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جب 52 سالہ رشیدہ بی بی نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو اس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجہ زمین کا تنازع اور سابقہ مقدمات ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل









