آرمی چیف کا ریٹائرڈ فوجی افسران کےاعزاز میں استقبالیہ، دشمن کے پروپیگنڈے سے خبردار کیا
شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،سربراہ پاک فوج نے دشمن کی جانب سے فیک نیوز اور جعلی پروپیگنڈے سے خبردار کر دیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، آرمی چیف کے استقبالیے میں ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے افسروں اور سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے قومی تاریخ میں اپنے جذبے اور لگن کی بدولت اہم کردار ادا کرنے والے افسروں اور سپاہیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ اہلکاروں کی خدمات کو دلی خراج تحسین پیش کیا،آئی ایس پی آر#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/SSixWjmuos
— GNN (@gnnhdofficial) August 15, 2024
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے درپیش چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے عوام اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ویٹرنز نے عسکری قیادت پر مکمل یقین اوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون و حمایت کا اظہارکیا۔
آرمی چیف کی جانب سے استقبالیہ پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ رشتے کا اظہار ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago


