جی این این سوشل

دنیا

کنگ چارلس III کے چہرے والا پہلا چھاپے جانے والا بینک نوٹ لاکھوں پاؤنڈز میں نیلام

جون میں گردش میں آنے والے ان بینک نوٹوں کی قیمت 78 ہزار  پاؤنڈز سے شروع ہوئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کنگ چارلس III کے چہرے والا پہلا چھاپے جانے والا بینک نوٹ لاکھوں  پاؤنڈز میں نیلام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایک ناقابل یقین نیلامی میں کنگ چارلس III کے چہرے والا پہلا چھاپے جانے والا بینک نوٹ 914,127 پاؤنڈز میں نیلام ہوا ہے۔

جون میں گردش میں آنے والے ان بینک نوٹوں کی قیمت 78 ہزار  پاؤنڈز سے شروع ہوئی تھی جبکہ ان میں 5 پاؤنڈ، 10 پاؤنڈ، 20 پاؤنڈ اور 50 پاؤنڈ کے نوٹ شامل ہیں۔

ایسے نوٹ جمع کرنے کے شوقین افراد ان اشیاء کے لیے جدوجہد کرتے ہیں بالخصوص مطلوبہ سیریل نمبرHB01 00002 کیلئے جو 10 پاؤنڈز ہے اور اسکی قیمت 17 ہزار  پاؤنڈ میں ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ نوٹ اب تک کسی بھی بینک آف انگلینڈ کے بینک نوٹ کی نیلامی میں سب سے مہنگا فروخت ہونے والا نوٹ ہے۔

نایاب نوٹ جمع کرنے کے شوقین افراد کو سب سے کم ممکنہ سیریل نمبر والے بینک نوٹ مطلوب ہوتے ہیں اور ایسے ہی نوٹون کو ترجیح دی جاتی ہے۔

 خاص طور پر وہ جو 00001 کے نمبر کے قریب ہوں۔

کنگ چارلس پر مشتمل 5 پاؤنڈ، 10 پاؤنڈ، 20 پاؤنڈ اور 50 پاؤنڈ کے نئے بینک نوٹ 5 جون کو برطانیہ میں گردش میں آئے، یہ پہلا موقع ہے جب بینک آف انگلینڈ  نے اپنے نوٹوں پر بادشاہ کو تبدیل کیا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم، جن کا انتقال ستمبر 2022 میں ہوا، 1960 میں سٹرلنگ بینک نوٹوں پر نمودار ہونے والی پہلی ملکی تھیں۔

ٹیکنالوجی

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

کمپنی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک میں تمام پڑھی ہوئی چیٹس کو مارک کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

لاہور : دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک میں تمام پڑھی ہوئی چیٹس کو مارک کر سکیں گے۔ 

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچرMark all chats as read کہلائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت آسانی سے تمام پڑھی ہوئی چیٹس کا نوٹیفیکیشن بند کر سکیں گے۔ اس سے صارفین کو بہت ساری پریشانی سے نجات ملے گی خاص طور پر ان لوگوں کو جن کے پاس بہت سی گروپس اور انفرادی چیٹس ہوتی ہیں۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی چیٹس کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے اور انہیں تلاش کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد صارفین واٹس ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس پر کلک کرکے اس آپشن کو استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔ فی الحال اس پر کام جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آکئیں

سیکورٹی فورسزکےجانب سے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آکئیں

وادی تیرہ میں پاک فوج کی جانب سے فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے آپریشنز جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزکےجاری آپریشنزمیں اب تک 25 خوارج ہلاک ہو چکے، آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکورٹی ذرائع آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر  کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll