جی این این سوشل

علاقائی

مردان فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگِری، 4 افراد جاں بحق 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مردان فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگِری، 4 افراد جاں بحق 
مردان فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگِری، 4 افراد جاں بحق 

ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں آج صبح ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جب ایک فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق یہ حادثہ کاٹلنگ میاں خان سنگاؤ پہاڑی پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس حادثے سے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فی الحال حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کی رفتار زیادہ ہونا یا سڑک کی خراب حالت حادثے کی ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلائنگ کوچ تیز رفتار سے آ رہی تھی اور اچانک کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔

پاکستان

اسلام آباد جلسہ ختم نبوت کیس کے باعث ملتوی کیا گیا ، عمران خان

بدامنی کا خدشہ تھا اس لیے جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے کل ریلی نکالی ہوتی تو 9 مئی کا ایک اور واقعہ ہونے کا خطرہ تھا اور گزشتہ 9 مئی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ابھی تک نہیں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد جلسہ ختم نبوت کیس کے باعث ملتوی کیا گیا ، عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کہا کہ انہیں جیل میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد جلسے کی وجہ سے تصادم ہوسکتا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ ختم نبوت کے معاملے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ ختم نبوت ایک حساس معاملہ ہے اور اسلام آباد میں مذہبی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں۔

بدامنی کا خدشہ تھا اس لیے جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے کل ریلی نکالی ہوتی تو 9 مئی کا ایک اور واقعہ ہونے کا خطرہ تھا اور گزشتہ 9 مئی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ابھی تک نہیں ہوئی۔


عمران خان نے مزید کہا کہ اگر اجازت دی گئی اور جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اب یہ عدالت کی ساکھ کا سوال ہے کہ عدالت اجازت دیتی ہے یا انتظامیہ اسے منسوخ کرتی ہے۔

انہوں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی کہ وہ 8 ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہ کریں۔ انہوں نے پارٹی کو ہدایت کی کہ وہ 8 ستمبر سے پہلے اجلاس کریں اور فیصلہ کریں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کب احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ اس بار اگر کوئی انہیں روکنے کی کوشش کرے تو پیچھے نہ ہٹیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مرکزی تنظیم تاجران نے 8 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

28 اگست کو تاجر برادری وزیراعظم کو پیغام دے گی کہ اس دور میں بجلی کے بل نہیں ادا ہوسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرکزی تنظیم تاجران نے 8 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

 اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران نے 8 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑثال کا اعلان کردیا جبکہ تاجر برادری نے کسی بھی صورت ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  اسے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی میں ہڑتال کیا جائے گا، اگر ایک دن کی ہڑتال سے سبق نہ سیکھا تو پھر مشاورت کے بعد دورانیہ بڑھایا جائے گا۔ کاشف چوہدری کا کہنا تھا پاکستان کی صنعت و تجارت کو لاتعداد مسائل در پیش ہیں، رئیل اسٹیٹ اور آزاد کشمیر کی تاجر قیادت آج میرے ساتھ موجود ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں نے پیغام دیا اور بجلی، آتا کی قیمتیں کم ہوئی۔ 

28 اگست کو تاجر برادری وزیراعظم کو پیغام دے گی کہ اس دور میں بجلی کے بل نہیں ادا ہوسکتے، بجلی کی موجودہ قیمت میں صنعت کا پہیہ نہیں چل سکتا، پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف عارضی ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے دیگر تاجر نمائندوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا بزنس کے بڑے بڑے گروپ پاکستان میں فیکٹریاں چھوڑ کر جارہی ہیں، 28 اگست کو کراچی سے خیبر تک ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا۔

کاشف چوہدری نے مزید کہا کہ تاجر انکم ٹیکس کے نام پر بلیک میل نہیں ہوگا، اور نہ ہی ٹیکس دے گا، یہ فائلر اور نان فائلرز کا خاتمہ کریں،پاکستان میں ہر کمانے والے کو ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے، ایف بی آر ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ آئی پی پیپز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں، سردیاں آنے والی ہیں سوئی گیس کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس لگایا جائے گا، تاجر دوست اسکیم دھوکے پر مبنی ہے، دکاندار بجلی کے بل نہیں ادا کرسکتے، 60 ہزار ٹیکس کیسے ادا کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

ریاض: پرتگال کے فٹبال کے بادشاہ اور النصر کلب کے کیپٹن کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رونالڈو نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور اسے ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا ہے۔

چند گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل کو 50 لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر لیا۔ یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے اور رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں۔

رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ مقبولیت انہیں دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس میں سے ایک بناتی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رونالڈو نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک نئی سطح پر جڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شروع کرنے والے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll