تھانہ اچھرہ لاہور میں اغواء کا مقدمہ عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا


لاہور پولیس کی طرف سے لاپتہ یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ اچھرہ لاہور میں اغواء کا مقدمہ عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست رات 2 بجے نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور عون کھوسہ کو اغواء کر کے لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور کیمرہ بھی ساتھ لے گئے۔
یوٹیوبر عون علی کھوسہ کی اہلیہ نے ایف آئی آر میں مطالبہ کیا ہے کہ شوہر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواستگزار کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 21 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 20 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 15 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago









