جی این این سوشل

علاقائی

کامران ٹیسوری کا صوبے میں بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان

پنجاب کی طرح سندھ میں بھی بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کی جائے، گورنر سندھ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کامران ٹیسوری  کا صوبے میں بجلی کی قیمت میں  کمی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے میں بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کی جائے، سندھ حکومت اس کے لیے بجٹ مختص کرے، میں وزیر اعلی سندھ کو اس حوالے سے خط لکھوں گا اور ان سے درخواست کروں گا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دیں۔

انہوں نے زور دیا کہ سندھ حکومت کو بھی پنجاب کی طرح اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف دینا چاہیے، کیونکہ اگر سندھ کے عوام کو دوسرے صوبے کی طرح بجلی کے بلز میں ریلیف نہ ملا تو ان میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے گرمی کے مہینوں اگست اور ستمبر کے بلز میں فوری ریلیف کے لیے پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

پاکستان

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس سال کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں اب کھڑے نہیں رہنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پری انجینئرنگ میں جہاں اقرانامی نامی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی وہیں تیسری پوزیشن بھی ایک لڑکی کے نام رہی۔ یہ نتائج تعلیمی اداروں اور والدین کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ،ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

لاہور :وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں بلکہ غریب عوام کو بھی مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی روزگار پر برا اثر پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت کے پاس یوٹیلیٹی سٹورز کو چلانے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ 

ائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہےاور ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll