جی این این سوشل

دنیا

 افغان حکومت کا باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے سزاؤں کا اعلان

پہلے نصیحت کی جائے گی ، عمل نہ کرنیوالوں کا ٹرانسفر یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی، ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 افغان حکومت کا  باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے سزاؤں کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 افغان حکومت نے باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی ، عمل نہ کرنیوالوں کی ملازمت کی جگہ تبدیل کر یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا اور ملک کی مجموعی صورتحال بہت اچھی ہے۔

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، جس میں مریض خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا۔ 

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے بتایا کہ وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll