صوبائی حکومتیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری روکنے کیلئے وسائل فراہم کریں، وزیر اعظم
بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات دی ہیں کہ صوبائی حکومتیں ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کو بجلی چوری روکنے کیلئے پولیس اور تحصیلدار فراہم کریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو پاور ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانا اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی ترسیل کی 5کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین، ممبران کی تعیناتی شفاف طریقےسے کی گئی، امید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، صوبائی حکومتیں ڈسکوز کی ضرورت کے مطابق انسداد بجلی چوری کے لیے پولیس اور تحصیلدار دیں۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ڈسکوزکی شکایات کے ازالے سے متعلق کچہریوں کا نظام مؤثر اور نتیجہ خیز بنانےکی ہدایت کی جبکہ شہباز شریف نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 18 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago








