جی این این سوشل

تجارت

پنجاب حکومت ریلیف کے لئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ

حکومت نے میں تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی کی فی یونٹ 14 روپے ریلیف پر آنے والی مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت ریلیف کے لئے بجلی کی  تقسیم کار کمپنیوں کو ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب حکومت نےبجلی فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے معاملے پر 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے اس سلسلے میں تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی کی فی یونٹ 14 روپے ریلیف پر آنے والی مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کیں ہیں، ڈسکوز سے 19 اگست تک ریلیف کے لیے درکار مالی ضروریات کا تخمینہ مانگا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کو بجلی فراہم کرنے والی 5 کمپنیوں کو خط لکھے گئے ہیں، یہ خط لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنیوں کو لکھے گئے ہیں۔

خط کے مطابق 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے، آئیسکو، میپکو، گیپکو، فیسکو ، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی اور بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی ۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور مریم نواز نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔

پاکستان

ایرا ن حا دثے میں شہید 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرا ن حا دثے میں شہید 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

سکھر :  ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض عباسی کا کہنا ہے کہ میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی، حادثے کے 15زخمیوں کو بھی میتوں کے ساتھ سکھر لایا جائے گا، میتوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔

کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کاشف علی، حبیب اللہ سومرو، وفا عباس، جاوید، آفاق احمد، عمران کلہوڑو، سلمیٰ بیگم، مصطفیٰ، محسن علی، اور زاہد سومرو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔

جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے۔

اس کے علاوہ سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل کندھ کوٹ کشمور کے مکین تھے، نور محمد کھوسو اور پروین خاتون کا تعلق جامشورو اور ظہیر عباس کا تعلق دادو سے ہے، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش خیرپور کے رہاشی تھے جبکہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔

یاد  رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن  لیگ  اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی  ہے۔

مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو دوپہر 2 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، سندھ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll