جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا بے نقاب ہوچکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں، عطاء تارڑ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا  بے نقاب ہوچکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں، تحریک انصاف کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا بھی بے نقاب ہوچکا ہے۔ 

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ رﺅف حسن کے بھارتی صحافی کے ساتھ اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات پر مبنی روابط سے پی ٹی آئی کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند فارن فنڈڈ جماعت نے پہلے سائفر کے ذریعے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور اب ملک کی سالمیت اور بقاء کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے غیر ملکی آقاﺅں کا سہارا لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی صحافی پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل ملک دشمنوں سے روابط کا بڑا ذریعہ تھا، پی ٹی آئی کو بھارتیوں نے بیرون ملک سے فارن فنڈنگ کی جو تحقیقات میں سامنے آ چکی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈڈ ٹولے نے ملک دشمنی کی ہر حد عبور کرلی ہے، کوئی شک نہیں رہا کہ ان کا اصل ہدف پاکستان کے قومی مفادات اور پاک فوج کو نقصان پہنچانا تھا۔

علاقائی

سندھ حکومت کا اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ و قانون ضیاء لنجار کے مطابق آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی،  اٹھارویں ترمیم میں نارکوٹکس کا محکمہ صوبوں کو منتقل تو ہوا مگر کوئی باضابطہ قانون موجود نہیں تھا۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ اے این ایف کے قوانین کے تحت گرفتار ملزمان کو ایکسائز اور پولیس حکام عدالتوں میں پیش کرتے تھے، اب صوبے بھر میں علیحدہ نارکوٹکس فورس ہوگی جب کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ ڈی جی ہوگا جو گریڈ اکیس یا بیس کا افسر ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی، قانون سازی موجودہ سیشن میں ہی کرلی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن  لیگ  اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی  ہے۔

مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو دوپہر 2 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، سندھ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll