تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی


ملک بھر میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ملک میں 18 سے 19 اگست تک وقفے کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کو موسلادھار بارشوں سے باخبر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کی رات سے پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ کئی شہروں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ ، قصور اور گوجرانوالہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، سرگودھا، اور فیصل آباد میں بھی برسات متوقع ہے۔ جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے بھی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث 2 روز میں مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد موسلادھار بارش سے ڈوب گئے جہاں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بارش کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل