فونز جدید ترین ای آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں

لاہور :گوگل نے اپنی نئی فون سیریز پکسل 9 متعارف کرا دی ہے۔ اس سیریز میں پکسل 9، پکسل 9 پرو، پکسل 9 پرو ایکس ایل اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ پہلی بار پکسل 9 فولڈ ایبل فون بھی شامل ہے۔ یہ فونز جدید ترین ای آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
نئے پکسل فونز میں کیمرے کی کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پکسل 9 پرو اور پکسل 9 ایکس ایل میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ فونز میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
گوگل کے ای آئی سسٹم جیمنائی کو فونز میں شامل کیا گیا ہے جو فونز کو مزید جدید اور ہوشیار بنا دیتا ہے۔ فونز میں تصاویر اور پینٹنگز بنانے کے لیے کینواس فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، فونز میں جدید سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
بڑے فونز میں 8.6 انچ کی اسکرین جبکہ منی فونز میں 4.6 انچ کی اسکرین دی گئی ہے۔ اس سے صارفین کو اپنی پسند کے مطابق فون کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔
گوگل کے نئے پکسل فونز کی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہو کر 1100 امریکی ڈالر تک ہے۔ یہ فونز 22 اگست سے کمپنی کے پارٹنرز شاپس پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
عام طور پر گوگل اکتوبر میں اپنے فونز متعارف کراتا ہے لیکن اس بار اگست میں ہی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔
گوگل کے نئے پکسل فونز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ فونز اپنے حریفوں کے مقابلے میں کافی بہتر سمجھے جا رہے ہیں۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago






