صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی پاک فوج کو مبارکباد


راولپنڈی : پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت کو بہتر بنانا اور مختلف آلات کی کارکردگی کو جانچنا تھا۔ اس تجربے کو دیکھنے کے لیے سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔ ڈی جی ایس پی ڈی نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔
اس کامیاب تجربے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا ثبوت ہے۔
شاہین-2 میزائل پاکستان کی دفاعی قوتوں کے لیے ایک اہم اضافہ ہے۔ یہ میزائل اپنی طویل رینج اور درستگی کی وجہ سے دشمن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوئیں ہیں۔

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
