جی این این سوشل

صحت

منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ائیرپورٹس پر نئی گائیڈ لائنز جاری

تمام مسافروں کی ائیرپورٹس پر تھرمل اسکریننگ کی جائے گی، ہوائی جہازوں کو لازمی طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ائیرپورٹس پر نئی گائیڈ لائنز جاری
منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ائیرپورٹس پر نئی گائیڈ لائنز جاری

کراچی: پاکستان میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر سخت اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جن کے تحت تمام ائیرلائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے نئی گائیڈ لائن کے مطابق تمام مسافروں کی ائیرپورٹس پر تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔ ہوائی جہازوں کو لازمی طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ تمام ائیرلائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کریں گی۔محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ اور آئسولیشن اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا۔

 اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔ ایف آئی اے مسافروں کی تفصیلات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرے گا اور ہیلتھ کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کو آن اریول ویزا جاری نہیں کرے گا۔

گائیڈ لائنز کےمطابق مسافروں کے لگیج سے متعلق کسٹم کو ہیلتھ حکام سے کلیئرنس لازمی لینی ہوگی۔درآمد اشیاء کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے ہمراہ بارڈر ہیلتھ حکام جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔اے ایس ایف ائیرپورٹس پر قائم آئسولیشن ایریاز پر سکیورٹی فراہم کرے گا۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی دینا چاہیے اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے کہنا چاہیے۔

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll