جی این این سوشل

دنیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا یوکرین کا دورہ ، بھارتی سازش بے نقاب

مودی کے یوکرین کے دورے کو کچھ لوگ یورپ اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ایک موقع پرست اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا یوکرین کا دورہ ، بھارتی سازش بے نقاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر


بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے یوکرین کےرواں سال 23 اگست کے دورے کے دوران ہندوستان کا دوغلا پن پھر سے عیاں ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جیسے ہی  روس نے یوکرین کے بچوں کے ہسپتال پر حملہ کیا اسی وقت مودی کو روس کے اعلی ترین ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر مودی کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 

نریندر مودی کے روس کے دورے کے نتیجے میں نو معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں یوکرین میں روسی فوج کے لیے لڑنے والے 35 ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کا ایک معاہدہ بھی شامل ہے ۔ 

بھارت بظاہر یوکرین کی مدد کر رہا ہے جبکہ امریکی خدشات کے باوجود بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت روس سے 400-S میزائل سسٹم حاصل کر چکا ہے ۔ 

مودی کے یوکرین کے دورے کو کچھ لوگ یورپ اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ایک موقع پرست اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ مودی کا یوکرین کا دورہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی حکمت عملی کے بارے میں سوالات اٹھا رہا ہے ۔ 

جرم

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک کیلئے اجلاس

مریم نواز نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک  کیلئے اجلاس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام علاقوں میں جرائم کے گڑھ کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

 لاہور میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں سڑکوں پر ڈکیتیوں کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll