کراچی : گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 59اافراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12ہزار26ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، بلوچستان میں 18 ہزار 869، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916، اسلام آباد میں 41 ہزار 994 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 900، سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 272 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 24 ہزار 869 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 149 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 828 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 5 hours ago

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 4 hours ago

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 4 hours ago

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- an hour ago

انڈونیشین صدر کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی
- 6 hours ago

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- an hour ago

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 3 hours ago
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 3 hours ago

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 4 hours ago

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 3 hours ago

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago









