جی این این سوشل

پاکستان

ایران میں  پاکستانی زائرین کو بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست جاری

فہرست کے مطابق خواتین زخمیوں میں 22 سالہ صنم مادر، 34 سالہ کنیر زہرا سندھی اور 28 سالہ خانم کلثوم شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران میں  پاکستانی زائرین کو بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران میں  پاکستانی زائرین کو بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست جاری کر دی  ہے۔ 

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو   نے اپنے پیغام میں کہا ایران کی وزارت خارجہ نے گزشتہ رات یزد میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے زائرین کی فہرست جاری کی ہے، ہم دل کی گہرائیوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کی بدقسمت بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست میں 23 زخمیوں کی تفصیلات ہیں ،زخمیوں فہرست میں 20 مرد زائر اور 3خواتین زائرین کے نام موجود ہیں ، زخمی زائرین کی عمریں 22 سے 74 برس کے درمیان ہیں ،پاکستانی زخمی زائرین خاتم الانبیاء ﷺ ہسپتال ابر کوہ اور شہید بہشتی ہسپتال تفت میں زیر علاج ہیں ۔  

فہرست کے مطابق خواتین زخمیوں میں 22 سالہ صنم مادر، 34 سالہ کنیر زہرا سندھی اور 28 سالہ خانم کلثوم شامل ہیں ۔  

زخمی مرد زائرین میں 50 سالہ استاد گل، 25 سالہ بابر علی، 25 سالہ ظہور حسین ،فیاض علی، 35 سالہ غلام عباس 74، خورشید علی 23، ماجد علی 28،محبت علی 58 برس بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔  

50سالہ حیدر علی، 37سالہ جاوید پاکستانی، 40سالہ شاہ ولی اور مجہول علاویہ ،35سالہ  راشد علی سومرو،37سالہ  رابل فریدی،22سالہ  مقدس شولائی ،35سالہ سکندر علی ،32 سالہ عبدالوہاب ،54 سالہ نثار احمد اور 32 سالہ عبدالوہاب دادل بھی  شامل ہیں۔   

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک کیلئے اجلاس

مریم نواز نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک  کیلئے اجلاس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام علاقوں میں جرائم کے گڑھ کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

 لاہور میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں سڑکوں پر ڈکیتیوں کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll