جی این این سوشل

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا، شیکھر دھون

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور تجربہ کار بلے باز شیکھر دھون نے آج ایک جذباتی پیغام میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

سماجی میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں دھون نے کہاکہمیں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔

شیکھر دھون نے کہاکہ آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے، میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ بھارت کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی، اس منزل میں کوچز، فیملی، ٹیم اور بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں۔

دھون نے بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی نہیں ہوں کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا، میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرےلیے سب سے بڑی بات ہے۔

شیکھر دھون نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں بھارت کے لیے 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے کئی یادگار میچز کھیلے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

کھیل

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں، ان کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

 محکمہ موسمیات نے پیر سے اگلے جمعے تک ملک کے جنوبی حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت ہلکی اورزیادہ کے درمیان ہوسکتی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چہلم شہدائے کربلا: کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

یہ پابندی صوبے کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں نافذ کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چہلم شہدائے کربلا: کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی/حیدرآباد: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبائی حکومت نے پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق یہ پابندی صوبے کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں نافذ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ پابندیوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیر 26 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں مختلف علاقوں میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll