پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں، پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔
قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 11 منٹ قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 29 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل