جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی حکومت نے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کے باعث چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری کے مجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور 2 ایڈہاک ججز سمیت اس وقت ججز کی کل تعداد 19 ہے۔

ٹیکنالوجی

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

کمپنی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک میں تمام پڑھی ہوئی چیٹس کو مارک کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

لاہور : دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک میں تمام پڑھی ہوئی چیٹس کو مارک کر سکیں گے۔ 

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچرMark all chats as read کہلائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت آسانی سے تمام پڑھی ہوئی چیٹس کا نوٹیفیکیشن بند کر سکیں گے۔ اس سے صارفین کو بہت ساری پریشانی سے نجات ملے گی خاص طور پر ان لوگوں کو جن کے پاس بہت سی گروپس اور انفرادی چیٹس ہوتی ہیں۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی چیٹس کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے اور انہیں تلاش کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد صارفین واٹس ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس پر کلک کرکے اس آپشن کو استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔ فی الحال اس پر کام جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت ، ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی

انتظامیہ آخری وقت پر این او سی کیوں معطل کرتی ہے، جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت ، ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ آخری وقت پر این او سی کیوں معطل کرتی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کرادی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارا جو خدشہ تھا ہمارے ساتھ وہی ہوا ہے، ہمیں جلسے کی اجازت دی گئی اور پھر آخری دن این او سی معطل کر دیا گیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو جلسے کی اجازت کا بیان حلفی عدالت میں دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا جلسے کا این او سی امن و امان کی صورتحال کے باعث معطل کیا گیا؟ آخری رات ہی این او سی معطل کرنے کا کیوں بتاتے ہیں؟ انتظامیہ آخری وقت پر جا کر جلسے کا این او سی کیوں معطل کرتی ہے؟ کیا اچھا لگے گا کہ ہم کمشنر کو بلا کر شو کاز نوٹس جاری کریں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ  لوگ دور دراز سے چل چکے ہوتے ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے جلسہ منسوخ ہو گیا ہے، آپ پہلے بتا دیا کریں کہ سکیورٹی خدشات ہیں اجازت نہیں دے سکتے، یہ پہلے بتائیں کہ جو بھی بیس پچیس ہزار لوگ آنے ہوتے ہیں اُن کی جان کو خطرہ ہے، وہ کوئی بےحس لوگ تو نہیں کہ انہوں نے پھر بھی اپنے لوگوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ انہوں نے جلسہ ملتوی کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اگلی اجازت بھی دیدی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پورا اسلام آباد بند ہے کنٹینرز ہی کنٹینرز ہیں، وجہ کیا ہے؟ صرف ایک مارگلہ روڈ کھلا ہے اور وہاں بھی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، کیا اچھا لگے گا کہ میں کمشنر کو بلا کر شوکاز نوٹس جاری کروں؟

ایڈووکیٹ جنرل نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کروادی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہے تو ہم یہ درخواست نمٹا نہیں رہے، ہم اس درخواست کو 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہیں۔

بعدازاں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر  کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll