جی این این سوشل

علاقائی

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے

 نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں۔

عدالت نے دونوں شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ تاہم کلفٹن سے لاپتا شہری یاسین کے اہلخانہ کا ڈی این اے سیمپل لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ مختلف اداروں سے معلومات حاصل کی جا چکی ہیں اور کسی بھی ادارے نے یاسین کو تحویل میں نہیں لیا۔ دوسری جانب سچل سے لاپتا شہری ثاقب کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

دنیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے امکان کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، وائٹ ہاؤس

ایران کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے، دوسری صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کاپابند ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے اسرائیل پر حملے کے امکان کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس میں ترجمان قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہائوس ایران کے موقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ ایران کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے، دوسری صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کاپابند ہو گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر انھوں نے ارادہ کر لیا تو وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔

کربی نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا ، پہلا یہ کہ ایسا نہ کرے کیونکہ اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں ، ایک جامع علاقائی جنگ شروع کرنے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی، دوسرا یہ کہ اگر جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں حماس کے سربراہ کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز، پاکستان کی پلئنگ الیون میں تبدیلیاں متوقع

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئےشاہین شاہ آفریدی سمیت ابرار احمد اور کامران غلام نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز، پاکستان کی پلئنگ الیون میں  تبدیلیاں متوقع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پلئنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پی سی بی کےمطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ابرار احمد اور کامران غلام نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا،دونوں کھلاڑیوں کو پہلےٹیسٹ میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا،دونوں کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلنے کے لئے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹیسٹ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرلیا،شاہین شاہ آفریدی بیٹے کی پیدائش کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑ کر فیملی کے ساتھ وقت گزارنے گئے تھے۔

فاسٹ باولر عامر جمال کو بھی راولپنڈی واپس بلا لیا گیا۔عامر جمال کو پہلے ٹیسٹ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے ریلیز کیا گیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت تاحال فٹنس سے مشروط ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی ایف ایف میں بڑی تبدیلی، 22 افراد پر تاحیات پابندی

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایف ایف میں بڑی تبدیلی، 22 افراد پر تاحیات پابندی

لاہور :پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں ایک بڑی تبدیلی کے تحت سابق صدر سمیت 22 افراد کو فٹبال سے تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔ 

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔

پابندی کا شکار افراد میں پی ایف ایف کے سابق صدر سید اشفاق حسین شاہ کے علاوہ ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر، شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ شامل ہیں۔

پی ایف ایف کی ڈسپلنری کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پی ایف ایف کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی جو کہ فٹبال کی یکجہتی اور گورننس کے لیے نقصان دہ تھا۔

ان افراد پر پی ایف ایف ہاؤس پر قبضہ کرنے، فٹبال کی انتظامیہ میں مداخلت اور فٹبال کے مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزامات عائد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll