جی این این سوشل

تجارت

سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کردیا گیا ، وزیر منصوبہ بندی

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی راہداریاں سی پیک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کردیا گیا ، وزیر منصوبہ بندی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی معاونت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہ کہ حکومت سی پیک کی پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقتصادی راہداریوں میں جدت، ذریعہ معاش ، ماحول دوست توانائی، علاقائی ترقی اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی راہداریاں شامل ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی راہداریاں سی پیک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے ان پانچ راہداریوں پر کام کے آغاز پر اتفاق کیا ہے جو پاکستان کے 5Es کے ڈھانچے سے جڑی ہیں۔

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ 2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی آے

ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ کی سست روی  کی وجہ  2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی آے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی سست روی کو 2 سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ بتایا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو ایس ایم ڈبلیو 4 اور اے اے ای1 میں خرابی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جبکہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے  کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں جلسے کی اجازت سے متعلق آرٹیکل اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور جلسے منسوخ کردیا تھا۔ اور اس سے پہلے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 2 یا 3ستمبر کو بلانے کی تجویزدی گئی ہے،وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔

مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی،سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہ ہونے والے بلزکو منظوری کےلئے مشترکہ اجلاس پیش ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll