نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 92، کے پی میں 74، سندھ میں 47 ،بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان کی بازی ہارے


ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور صرف 2 گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق اور 446 زخمی ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 92، کے پی میں 74، سندھ میں 47 ،بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان کی بازی ہارے جبکہ ایک ہزار 2 مکانات مکمل اور 3475 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
ترجمان واسا ملتان کے مطابق اس سے قبل 134.5 ملی میٹر بارش 1976 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ملتان میں شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں بوسن روڈ، حسن پروانہ روڈ، شاہین مارکیٹ۔خانیوال روڑ۔چو کمہاراں۔واٹر ورکس روڑ۔معصوم شاہ روڑ قدیر آباد۔اور گلگشت کے علاقے میں پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہیگا۔ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق ضلع بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ملتان میں رواں مون سون بارشوں کا سلسلہ جوبن پر ہے 27 اگست منگل کو ہونی والی طوفانی بارش نے 48 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور گزشتہ روز شب ساڑھے 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 172 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ 1976 میں ملتان میں سب سے زیادہ ریکارڈ 134.5 ملی میٹر تھا منگل کے روز طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے واسا میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور انہوں نے لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسی آب کے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی اس دوران ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا اور واسا کو نکاسی آب کا سلسلہ تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کے نشیبی ایریاز میں متعلقہ سیوریج سب ڈویژن کو ترجیحی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے بارش کا پانی کلیئر کرنے کا بھی حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چونگی نمبر 9،سمیجہ آباد،انڈر بائی پاس ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ڈسپوزل اسٹیشنز اسٹیشن کی ورکنگ اور شاہراں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کو میپکو حکام سے فوری رابطہ کرکے بجلی بحال کروانے اور ڈسپوزل اسٹیشن کو جنریٹر پر چلانے کا حکم دیا اس دوران ڈائریکٹر ورکس عارف عباس نے ایم ڈی واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 172 ملی میٹر،کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 137 ملی میٹر،, پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گء جبکہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہا اس دوران ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور انہوں نے تمام افسران کو مزید بارش کی پیشگوئی کے سلسلے میں الرٹ رہنے اور اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی انہوں نے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے آفسران اور سٹاف کو بارش کے پانی کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- 2 دن قبل
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا
- ایک دن قبل
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل
- 15 گھنٹے قبل

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- 11 گھنٹے قبل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- 15 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- 13 گھنٹے قبل
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- 2 دن قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- 11 گھنٹے قبل
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- 11 گھنٹے قبل









