جی این این سوشل

جرم

پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ، وزیر داخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

اعلیٰ سطح کے وفد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی ، محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے، پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی ، انہوں نے پاکستان میں حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس  کو ہر صورت روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے۔

تجارت

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

پاکستانی معیشت میں مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے، موڈیز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر ملک کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی نئی کریڈٹ ریٹنگ Caa2 قرار دی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی لیکویڈٹی کی صورتحال میں بہتری اور ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی تصدیق ملک کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک کو بین الاقوامی مارکیٹ سے قرض حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز

پروگرام کے تحت انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

 وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان قدم بڑھائیں ، روشن مستقبل ان کا منتظر ہے، حکومت نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، جن کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ گزشتہ 2 برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

انٹرن شپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 برس ہے، منتخب انٹرنی کو نجی شعبے کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خانہ کعبہ میں سیاسی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر گرفتار

انہوں نے مزید کہا عمران خان کے  لیے بات کرنا ن لیگی فارم 47 والوں کے آگے جرم ہے اور یہ جرم اب ہم کرتے رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خانہ کعبہ میں سیاسی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر گرفتار

رہنما پی ٹی آئی  اور سابق ایم این اے فہیم خان  کو سعودیہ عرب میں خانہ کعبہ پر 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ پر حلف لیتے ہوئے ویڈیو بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان پی ٹی آئی فوزیہ صدیقی  کا کہناہے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن اس گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہے ،سابق ایم این اے فہیم خان نے کل خانہ کعبہ میں 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ پر حلف لے کر بات کی ، بانی پی ٹی آئی  کے حق میں کوئی بھی بات ہو پاکستان ہو یا باہر گرفتار کرلیا جاتا  ہے،کیا اللہ کے گھر پر اپنے دل کی بات کرنا بھی جرم ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ اس معاملہ پر فوری ایکشن لیں فارم 47 کی حکومت کی ایماء پر یہ سب کیا گیا ہے ،پورے پاکستان کے تمام سوشل میڈیا پر قدغن کے بعد اب ملک سے باہر بھی لوگوں کو گرفتار کرارہے ہیں ، فارم 47 کی حکومت ٹویٹر فیس بک نے سب کو بند کیا ہوا ہے اور ان کے خلاف تمام سوشل انجنز پر کاروائیوں کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ،اصل معاملہ پاکستان کی جعلی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے ،سعودیہ عرب میں ن لیگ کے تعلقات ہیں ،جس پر پہلے بھی کئی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا عمران خان کے  لیے بات کرنا ن لیگی فارم 47 والوں کے آگے جرم ہے اور یہ جرم اب ہم کرتے رہیں گے، عمران خان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہر محب الوطن پاکستان اس وقت تکلیف میں ہے ، پاکستان میں بولنے نہیں  دیا جاتا دنیا میں بھی بولنے نہیں دیا جائے گا ؟ہم فارم 47 کی جعلی حکومت اور سعودیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ،فارم 47 کی حکومت پاکستان میں بھی اور اللہ کے گھر میں بھی حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن یہ آوازیں بند نہیں ہونگی، 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ کو پاکستان کی عوام جان چکی ہے جس کی انہیں بے حد تکلیف ہے کہ لوگ اس پر بات نا کریں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll