پاکستان

قطر سے فلپائن جانے والا طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

 طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاونج میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 31 2024، 11:36 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
قطر سے فلپائن جانے والا طیارے کی  کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی: قطر سے فلپائن جانے والا قطر ایرویز کا ایک مسافر طیارہ فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز نمبر کیو آر 926 قطر سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں طیارے کے ایک انجن میں شدید خرابی پیدا ہو گئی۔

پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاونج میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تمام مسافر بالکل محفوظ ہیں۔