- Home
- News
سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کا کراچی سے فاصلہ بڑھنے لگا،تیز بارش کا امکان
سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت
کراچی: سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کراچی سے دور ہونے لگا ہے اور اب اس کا فاصلہ تقریباً 200 کلومیٹر رہ گیا ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران طوفان مغرب کی طرف بڑھا ہے۔ اب یہ کراچی سے 200 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 260 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اوڑماڑہ اور گوادر سے طوفان کا فاصلہ بالترتیب 350 اور 440 کلومیٹر ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے اثرات کے تحت کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔
سندھ کے ضلع دادو اور بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں یکم ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر بہت زیادہ ناہموار رہنے کا امکان ہے۔ اس لیے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل