کراچی : عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ پی آئی اے سمیت تما م نجی ائیر لائن نے ایروناٹیکل چارچز مزید دوسال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک جانے والی پروازوں پر ائیر نیوی گیشن اور ایروناٹیکل چارجزز کی وصولی کے معاملے پر پی آئی اے سمیت تما م نجی ائیر لائنز نے ایروناٹیکل چارجز مزید دوسال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائنز کا بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے ، لہذا سی اے اے کی جانب سے دوسال تک ملکی ائیر لائینز سے ایروناٹیکل سمیت دیگرچارجز وصول نہ کئے جائیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائنز کا بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا ، کورونا کی ابتداء سے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن بھی معطل رہا ، جس کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینزز متاثر ہوئیں اور اربوں روپے نقصان سا منا رہا۔ اس دوران تما م ائیر لائینزز کو مجموعی طور پر پندرہ سے 26 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا جبکہ پرائس وار کی وجہ سے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لاین کو یومیہ ایک کرورڑ روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ائیر لائینز یو میہ پچاس فیصد فیول کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پارہی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ائیر بلیو کو ساڑھے سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ سرین ائیر لائن کو چار ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔سی اے اے نے یکم جون سے پروازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت ایئرپورٹس پر پارکنگ ، بورڈنگ چارجز،جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹریمنل نیویگیشن چارجز بھی وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ اندرون ملک سفر کرنےوالے مسافروں سے امبارگیشن اور سیکیورٹی کی مد میں ٹیکس کی وصولی بھی شروع کردی ہے۔
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 12 hours ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 7 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 7 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 13 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 6 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 12 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- a day ago




