جی این این سوشل

کھیل

محمد عامر پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ، مصباح الحق

لاہور : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد عامر پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ، مصباح الحق
محمد عامر پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ، مصباح الحق

 

 ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد عامر کے بارے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ فااسٹ باؤلر پرفارمنس اور انجریز کی وجہ سے قومی ٹیم سے ڈراپ  ہوئے تھے ۔

میرا ان سے کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے ۔ وہ 2016میں میری کپتانی اور کوچنگ میں واپس آئے ، مجھے نہیں پتہ کہ محمد عامر کا کیوں مسلہ بنایا گیا ۔ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہوئی ہے ، اگر وہ ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں اور اچھا پرفارم کرتے ہیں تو کیوں نہیں واپس آسکتے ۔

مصباح الحق کا مزید کہناتھاکہ ہمارے پاس وقت ہے اور ہم سیریز میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم فیلڈنگ میں زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں سب کو محنت کرنی ہوگی ۔ فیلڈنگ میں بہتری خوش آئند بات ہے جس سے قومی کرکٹ ٹیم کا معیار بہتر ہوا ہے ۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں ، مڈل آرڈر کے مسائل پر تحفظات ہیں تاہم کوشش کریں گے کہ اسے حل کریں ، فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہورہے ہیں۔

ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ حارث رؤف نے تین سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی ، کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کاسامنا رہا ، ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ٹیم کے لیے اچھا موقع ہے ۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ اعظم خان کو قومی ٹیم میں لانے کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا ۔ ان سے قبل نمبر پانچ اور چھ پر جن کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا وہ پرفارم نہیں کرسکے ۔ اعظم خان کو ان کی صلاحیتوں اور بہترین سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے موقع ملا ہے ۔

انہیں فٹنس بہتر بنانے کے لیے ٹارگٹ دیے گئے ہیں جن پر وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کررہے ہیں ۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وکیل ذوالفقار عباسی نقوی اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل انتظار پنجھوتہ نے جج سے استدعا کی ملزمان کی جانب سے وکیل کی تقرری نہ ہو سکی، ہمیں وقت دیا جائے، پہلے مقدمے کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کرسکیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوشن نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہ دے،کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے،کل ہی ملزمان اپنے وکلا سے بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کا اضافہ

دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس   کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا ۔


دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 34 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,360 جبکہ کم ترین سطح 81,529 پوائنٹس رہی ۔        

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll