جی این این سوشل

جرم

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی زخمی جبکہ بیٹی محفوظ رہی، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب محمد جاوید بٹ کی کار پر فائرنگ ہوئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

بنگلہ دیش کوجیت کیلئے 185رنز کا ہدف، پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 

پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 12 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی نے میچ کا رخ بدل دیا۔

 پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ختم ہوئی۔ بنگلادیش کو میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سلمان علی آغا نے پاکستان کی جانب سے 47 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے لیے لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑی شراکت داری کرنے سے روکا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عراق میں 27 سال بعد مردم شماری، ملک بھر میں 20 اور 21 نومبر کوکرفیو نافذ

اگر رواں برس مردم شماری ہوجاتی ہے تو یہ صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں ہونے والی پہلی مردم شماری ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عراق میں 27 سال بعد مردم شماری،  ملک بھر میں  20 اور 21 نومبر کوکرفیو نافذ

عراق میں 27 سال بعد مردم شماری 20 اور 21 نومبر کو کرائی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیراعظم محمد شياع السوڈانی کا کہنا ہے کہ مردم شماری کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے 20 اور 21 نومبر کو ملک بھر میں کرفیو نافذ رہے گا۔

عراق میں بھی مردم شماری ہر 10 سال بعد کی جاتی ہے تاہم 2007 میں ہونے والی مردم شماری ملک میں جاری خانہ جنگی، سیاسی بحران  اور امن عامہ کی مخدوش حالت کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔ بعد ازاں 2010 میں بھی ایک کوشش کی گئی لیکن اچانک ملک کے حالات خراب ہونے کے باعث اُس مردم شماری کو معطل کرنا پڑا تھا۔

دو دہائیوں قبل 1997 میں ہونے والی مردم شماری میں بھی 3 شمالی صوبے شامل نہیں ہوسکے تھے۔ یہ صوبے اب خودمختار کردستان کا حصہ ہیں۔اگر رواں برس مردم شماری اپنے طے شدہ وقت پر ہوجاتی ہے تو یہ صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں ہونے والی پہلی مردم شماری ہوگی۔

داعش سے جنگ، طویل خانہ جنگی اور فرقہ ورانہ فسادات کے بعد اب عراق میں حالات قدرے مستحکم ہونا شروع ہوئے ہیں لیکن اب بھی اکا دکا پُر تشدد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ملک میں مردم شماری کا اعلان کرانے والے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے اکتوبر 2022 میں اقتدار سنبھالا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

ملزم آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو جیل کی چکر مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی آتش حسین نے اپنے ساتھی قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اس پر کٹر سے حملہ کر دیا۔ آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی قیدی کا فوری طور پر طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں جیل حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

 جیل انتظامیہ نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll