دنیا

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر ستمبر 3 2024، 10:15 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

شکاگو : امریکی ریاست شکاگو میں ایک ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ 

یہ واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا۔ 

پولیس حکام نے سکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم بعد ازاں ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔